پاکستان کی تاریخ کی مہنگی ترین پن بجلی بنانےکی تیاری

ملکی تاریخ میں مہنگی ترین پن بجلی پیدا کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔نجی کمپنی نے کوہالہ پن بجلی منصوبے کیلئے نیپرا سے دس روپے دو پیسے فی یونٹ پیشگی ٹیرف مانگ لیا۔

نیپرا کے مطابق نجی کمپنی نے پیشگی ٹیرف کی درخواست دی ہے جو کہ گیارہ سو چوبیس میگاواٹ پن بجلی منصوبے کیلئے مانگا گیا ہے۔ منصوبہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے قریب برسالہ کے مقام پر تعمیر کیا جائے گا جس پر ایک سو اناسی ارب روپے لاگت آئے گی۔

نیپرا نے پیشگی ٹیرف منظور کر لیا تو یہ ملک میں پن بجلی کا مہنگا ترین پاور پلانٹ ہو گا۔

نیپرا نے وزارت توانائی،عوام اور فریقین سے آراء طلب کرلی ہیں جس کے بعد ٹیرف کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: