عالمی بینک نے پاکستان کیلئے30کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے تیس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ قرض کی منطوری پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے تیس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم پنجاب میں زراعت کی ترقی پرخرچ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملنے والی رقم منصوبہ زراعت کی بہتری سے متعلق بڑے پروگرام کا حصہ ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پروگرام سے روزگار کے ساڑھے 3لاکھ نئے مواقع پیدا ہونگے، جب کہ 17 لاکھ افراد غربت سے باہر نکل سکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چار سال سے آئی ایم ایف کا مشن دبئی میں مذاکرات کرتا آرہا ہے، جس میں وزیر خزانہ، سیکریٹری خزانہ، ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر ان کے ممبر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر، ڈپٹی گورنر اور دوسرے وفاقی عہدیدار دبئی جاکر قومی خزانے کی رقوم کے بارے میں آئی ایم ایف مشن کو سہ ماہی کارکردگی بتاتے ہیں، تاہم اس دفع پاکستانی وزیراعظم کی درخواست پر مشن پاکستان آیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: