عمادوسیم کورونالڈو کااسٹائل اپنانامہنگاپڑگیا

فٹبال کے سبھی دیوانے معروف فٹبالرکرسٹیانورونالڈو کے جشن منانے کے انداز سے بخوبی واقف ہیں۔ میدان میں کامیابی کے بعد مخصوص انداز رونالڈو کی پہچان بن چکاہے۔ مگر کچھ ایسا ہی انداز جب پی ایس ایل فرنچائز کے تحت کراچی کنگز کے کپتان کرکٹر عماد وسیم نے اپنانے کی کوشش کی تو نتیجہ کچھ خاص اچھا نہ نکلا۔ افغان دوشیزہ کے ساتھ مبینہ تعلقات کے باعث بھی خبروں کی زد میں رہنے والے عماد وسیم کو رونالڈو کی نقالی کرنے پر ٹوئٹر صارفین نے خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’’عماد وسیم رونالڈو کے انداز میں جشن منا رہا ہے، یا اللہ مجھے اٹھا لے‘‘۔

چاچا کرکٹ کے نام سے ایک دیوانے کو تو عماد وسیم کا یہ اقدام کچھ زیادہ ہی برالگ گیا جو انہوں نے کھلاڑی کی کلاس لے ڈالی۔

 کسی نے تو عماد وسیم کو رونالڈو کا پرستار قراردیتے ہوئے لکھا کہ پہلی ہی گیند پر اسٹیون اسمتھ کی وکٹ لو اورپھر اس کی طرح جشن مناؤ۔

یہ پیشگوئی بھی کی گئی کہ عماد وسیم نے سوچا حسن علی کے ٹریڈ مارک انداز کی طرح ان کی رونالڈو سیلیبریشن بھی مقبول ہوجائے گی لیکن ایسا نہیں ہو گا۔

 ایک صارف نے تو کچھ زیادہ ہی کردی۔ لکھا’’عماد وسیم چائنا کا رونالڈو بننے کی کوشش کرتے ہوئے‘‘۔

اورتو اور عماد وسیم کو مکمل چھچھورا ہونے کی سند بھی عطا فرما دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: