دھرنے میں فوج کا کردار ثابت ہوا تو مستعفی ہوجاؤں گا

اسلام آباد دھرنے کے شرکاء میں ہزار ہزار روپے کس کی ہدایت پر بانٹے گئے، سینیٹ کی ہول کمیٹی کے اجلاس میں نام سامنے آگیا، آرمی چیف نے ارکان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ دھرنے کے شرکاء میں پیسے وزیراعظم کی ہدایت پر تقسیم کئے گئے، دھرنے میں فوج کا کردار ثابت ہوجائے تو استعفیٰ دے دوں گا۔

سینیٹ کی ہول کمیٹی میں سنسنی خیز انکشاف سامنے آگیا، فیض آباد دھرنے کے شرکاء میں ہزار ہزار روپے کس نے بانٹے؟، آرمی چیف نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا۔

سینیٹ کی ہول کمیٹی میں بریفنگ کے دوران سینیٹ اراکین نے اسلام آباد میں فیض آباد دھرنے سے متعلق سوالات کئے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خود جواب دیتے ہوئے بتایا کہ فیض آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے کے شرکاء میں ہزار، ہزار روپے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر تقسیم کئے گئے، دھرنے سے متعلق تمام اقدامات سے وزیراعظم آگاہ تھے۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوری عمل کے ساتھ کھڑے ہیں،  بیرونی سازشوں کے متعلق جانتے ہیں، فوج اپنی آئینی حدود میں کام کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ نے سوال کیا کہ بتایا جائے دھرنے میں فوج کا کیا کردار تھا؟، کھانا کون فراہم کرتا تھا؟، جس پر آرمی چیف واضح طور پر دھرنے میں فوج کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ بولے کہ دھرنے میں فوج کے ملوث ہونے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، فوج کا ہاتھ ثابت ہوجائے تو مستعفی ہونے کو تیار ہوں، سعودی عرب جانے سے قبل دھرنے کا معاملہ حل کرنا چاہتے تھے، آئی ایس آئی کو مسئلہ حل کرنے کی ذمے داری سونپی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: