راجر فیڈرر چوتھی بار بہترین اسپورٹس پرسنالٹی منتخب

سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار اور کنگ آف گرینڈ سلم راجر فیڈرر کو ریکارڈ چوتھی مرتبہ سال کی اسپورٹس پرسنالٹی منتخب کیا گیا ہے۔

36 سالہ فیڈرر رواں برس کے اوائل میں 6 ماہ انجری کے سبب کورٹس سے دور رہنے کے بعد آسٹریلین اوپن میں واپس آئے اور ٹائٹل جیت کر خود کو ایک بار پھر عظیم کھلاڑی منوالیا۔

انہوں نے اس پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ریکارڈ آٹھویں بار ومبلڈن اوپن کا اعزاز بھی اپنے نام کیا، اس سال ان کی فتوحات کا ریکارڈ 52-5 رہااور اس کارکردگی کے بدولت وہ عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر پہنچے۔

اس سے قبل وہ 2004، 2006 اور 2007 میں بھی برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے اسپورٹس پرسنالٹی کا خطاب جیت چکے ہیں۔

فیڈرر کے علاوہ مرحوم عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن محمد علی اور جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ 3،3 بار اس اعزاز کو پانے میں کامیاب ہوئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: