تنہائی جلد موت کا باعث ہے

ایک نئی تحقیق کے مطابق تنہائی کے شکار افراد دیگر افراد سے تین گنا زیادہ جلد موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

جو کاکس کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 90لاکھ جوان افراد تباہ کن تنہائی میں مبتلا ہوتے ہیں جو کہ ان کی صحت کیلئے اتنی ہی نقصان دہ ہے جتنی کہ سگریٹ نوشی اور موٹاپا۔

تحقیق نے تنہائی کو ’سماجی وبا‘ کا نام دیا ہے اور حکومت سے ایسے نئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے کہ جن سے تنہائی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

رپورٹ کے مطابق تنہائی نا صرف بزرگ افراد پر اثر انداز ہوتی ہے بلکہ یہ ہر عمر کے افراد کو متاثر کرتی ہے اور صحت پر گہرے تباہ کن اثرات ڈالتی ہے۔

تحقیق کے مطابق تنہائی بالکل اسی طرح صحت پر اثر انداز ہوتی ہے جس طرح ایک دن میں 15 مرتبہ سگریٹ پینے سے صحت کو نقصان پہنچتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: