اسرائیلی فوج کی کارروائی، معذور شخص سمیت 4فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں معذور شخص سمیت 4 فلسطینی شہید اور 150 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف فلسطینیوں نے جمع الغضب منایا، مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں فلسطینیوں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔

مظاہرین کی قابض فورسز سے جھڑپیں ہوئیں،اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر گولیاں چلائیں، حتی کہ وہیل چیئر پر احتجاج کرنے والے فلسطینی ابراہیم ابو ثریا کوبھی گولیوں کا نشانہ بنایا۔

گولیوں کا نشانہ بننے والے ابراہیم کی دونوں ٹانگیں اسرائیلی فضائی حملے میں ضائع ہوگئی تھیںجبکہ قابض فوج نے مسجد اقصی کے داخلی راستوں پر موجود فلسطینیوں پر دھاوا بولا اور نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ وہ اقوام متحدہ کے ذریعے امریکا کو متنازعہ فیصلے کی منسوخ کی کوشش کریں گےاور اگر سلامتی کونسل میں کامیابی نہ ملی تو جنرل اسمبلی کا سہارا لیا جائے گا۔

ادھر ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر امریکی صدر کو عالمی بدمعاش اور غنڈہ قرار دے دیا ہے۔

کوالالمپور میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کےاشتعال انگیز اقدام سے دہشت گردی میں اضافہ ہوگا۔

اسی طرز پر جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی اسرائیل اور امریکا کے خلا ف احتجاجی مارچ کیا گیا، جس میں عورتیں اور بچے بھی شریک ہوئے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: