معروف بھارتی اداکار و ہدایتکار چل بسے

مشہور بھارتی ہدایتکار، مصنف اور کامیڈی اداکار نیرج وورا طویل عرصے تک کوما میں رہنے کے بعد چل بسے۔

بھارت کے معروف کامیڈین اداکار، ہدایتکار اور مصنف نیرج وورا 54 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے، انہوں نے کئی فلمیں لکھیں جن میں رنگیلا اور گول مال نے کافی شہرت حاصل کی، بطور ہدایتکار ان کی مشہور فلم پھر ہیرا پھیری رہی جبکہ وراثت، من، راجو بن گیا جنلٹلمین، اکیلے ہم اکیلے تم، ستیا، مست، پکار، اور کمپنی سمیت کئی فلموں میں انہوں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

نیرج وورا 2016ء میں عارضہ قلب کے بعد کومہ میں چلے گئے تھے، طویل عرصہ علالت کے بعد بالآخر زندگی کی بازی ہار گئے، فیروز نڈیاڈوالا نے اپنے اپنے گھر منتقل کیا جہاں ان کیلئے ایک کمرے کو عارضی آئی سی یو میں تبدیل کردیا گیا تھا، جہاں رات میں طبیعت بگڑنے پر انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

نیرج ووہرا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1984ء میں فلم ہولی سے کیا تھا، بطور اداکار ان کی آخری فلم انیل کپور اور ناناپاٹیکر کی فلم ویلکم بیک 2 تھی جو 2015ء میں ریلیز ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: