سری لنکا کیخلاف میچ، روہت شرما نے ریکارڈز کے ڈھیر لگادیئے

روہت شرما نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ریکارڈز کے انبار لگادیئے، ون ڈے کرکٹ میں تیسری ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے اور بیٹ کیری کرنیوالے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے، پانچ بار 150 پلس اننگز کھیل کر ٹنڈولکر اور وارنر کے ہم پلہ ہونے کے ساتھ سہواگ کا ریکارڈ توڑ کر زیادہ سنچریاں بنانے والے چوتھے بھارتی کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا، رکی پونٹنگ کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی برابر اور 17 برس بعد کیلنڈر ایئر میں 6 یا زائد سنچریاں بنانے والے پہلے بھارتی اوپنر کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ریکارڈز کے ڈھیر لگادیئے، تیسری ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے اور ایک روزہ میچ میں بیٹ کیری کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے، پانچ بار 150 پلس اننگز کھیل کر سچن ٹنڈولکر اور ڈیوڈ وارنر کے ہم پلہ بن گئے جبکہ سہواگ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے زیادہ سنچریاں بنانے والے چوتھے بھارتی کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا، سہواگ نے 15 سنچریاں بنا رکھی تھیں۔

روہت شرما نے رکی پونٹنگ کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کردیا، بطور کپتان وہ سہواگ کے بعد بڑی اننگز کھیلنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں، سہواگ نے 2011ء میں ویسٹ انڈیز کیخلاف بحیثیت کپتان 219 رنز کی اننگز کھیل کر تاریخ رقم کی تھی جبکہ روہت شرما نے آئی لینڈرز کیخلاف دوسرے ون ڈے میں 208 رنز کی اننگز کھیلی۔

روہت شرما نے 17 برس بعد کیلنڈر ایئر میں 6 یا زائد ون ڈے سنچریاں بنانے والے پہلے بھارتی اوپنر ہونے کا اعزاز بھی پالیا۔

انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں تیسری ڈبل سنچری بناکر نئی تاریخ بھی رقم کی، شرما نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں 12 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 208 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر دنیا کے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز پایا، اس سے قبل انہوں نے پہلی سنچری 115 گیندوں آسٹریلیا جبکہ دوسری سنچری صرف 36 گیندوں پر 2014ء میں سری لنکا کیخلاف بنائی۔

واضح رہے کہ روہت شرما کو ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا عالمی اعزاز بھی حاصل ہے، انہوں نے 2014ء میں سری لنکا کیخلاف 264 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: