بھارت نے سری لنکا کا حساب چکتا کردیا

بھارت نے روہت شرما کی ڈبل سنچری کی بدولت سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں 141 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی، 393 رنز ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز ہی بناسکی۔

چندی گڑھ میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے سری لنکا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 392 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، کپتان روہت شرما نے کیریئر کی تیسری ڈبل سنچری داغ دی، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے واحد بلے باز بن گئے، انہوں نے 151 گیندون کا سامنا کرتے ہوئے 12 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 208 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شری یاس ائیر 88 اور شیکھر دھون 68 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے تھسارا پریرا نے 3 اور پتھیرانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں سری لنکن ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز ہی بناسکی اور اسے 141 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، انجیلو میتھیوز کی سنچری بھی مہمان ٹیم کے کام نہ آسکی، وہ 111 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

بھارتی بولرز میں چاہل نے 3، بومرا نے 2 جبکہ بھونیشور کمار، ہاردک پانڈیا اور واشنگٹن سندر نے ایک، ایک وکٹ لی۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی، تیسرا اور فائنل میچ 17 دسمبر کو وشاکا پٹنم میں کھیلا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: