اینڈرسن ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے عمر رسیدہ انگلش بولر

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے عمر رسیدہ انگلش فاسٹ بولر بن گئے، انہوں نے 2006ء کے بعد آسٹریلوی سرزمین پر زائد عمر میں کارنامہ انجام دیکر پہلے بولر کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ اننگز میں 5 وکٹ لینے والے عمر رسیدہ انگلش بولر بن گئے، انہوں نے 2006ء کے بعد آسٹریلیا میں زائد عمر میں یہ کارنامہ انجام دے کر نیا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا، اس سے قبل 2006ء میں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگراتھ نے گابا ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 36 برس اور 287 دنوں کی عمر میں یہ کارنام انجام دیا تھا۔

اینڈرسن نے کینگروز کیخلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 35 برس اور 125 دن کی عمر میں اننگز میں 5 وکٹیں انوکھا اعزاز حاصل کیا، انگلش بولر اینڈرسن 1929ء کے بعد ٹیسٹ اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے عمر رسیدہ انگلش بولر بھی بن گئے۔

جیمز اینڈرسن نے سابق ہم وطن فاسٹ بولر جارج گیری کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، گیری نے 1929ء میں ٹیسٹ اننگز میں 5 وکٹیں لیکر عمر رسیدہ انگلش فاسٹ بولر ہونے کا اعزاز پایا تھا، اینڈرسن نے 35 برس کی عمر کے بعد تیسری مرتبہ ٹیسٹ اننگز میں 5 وکٹیں لیکر انگلینڈ کے دوسرے اور مجموعی طور پر ساتویں بولر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

اس سے قبل انگلینڈ کے سڈنی بارنز، نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی، ویسٹ انڈیز کے کورٹنی واش، آسٹریلیا کے گلین میگراتھ، آسٹریلیا کے گفن اور ملر کو 35 برس کی عمر کے بعد 3 یا زائد مرتبہ ٹیسٹ اننگز میں 5 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: