کوہلی کی بحیثیت کپتان سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں

بھارتی کپتان اور اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے۔

ویرات کوہلی نے سری لنکا کے خلاف دہلی ٹیسٹ کے دوسرے روزکیریئر چھٹی ڈبل سنچری اسکورکی ، جو بحیثیت کپتان دنیا کے کسی بھی کپتان کی سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں ہیں، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے برائن لارا نے پانچ ڈبل سنچریاں بنائی تھیں۔

ویرات کوہلی چھ ڈبل سنچریوں کے ساتھ سچن ٹنڈولکر اور وریندر سہواگ کے برابر آگئے ہیں۔ٹنڈولکر نے بھی 6ڈبل سنچریاں بنائی تھیں جبکہ وریندر سہواگ نے چار ڈبل اور تین ٹرپل سنچریاں بنائیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ٹیسٹ کے پہلے روز ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے پانچ ہزار رنز مکمل کیے تھے، وہ یہ اعزاز پانے والے بھارت کے گیارہویں جبکہ کم ترین اننگز میں یہ اسکور کرنے والے چوتھے بیٹسمین ہیں۔

سنیل گواسکرنے 95، سہواگ نے 99اور ٹنڈولکر نے 103اننگز کھیل کر پانچ ہزار رنز بنائے تھے جبکہ کوہلی نے 105اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: