احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے، نوازشریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے، ہم نے ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی، جب کرپشن نہیں کی تو تم کیسے ایک وزیر اعظم کو بے دخل کر سکتے ہو۔

ایوب اسٹیڈیم میں پشتونخوا میپ کے جلسے سے خطاب نوازشریف کا کہنا تھا کہ آمروں سے حلف لینے والوں نے صادق و امین کا فیصلہ کیا ہے۔

نواز شریف جب خطاب کے لیے ڈائس پر آئے تو انہوں نے بلٹ پروف شیشہ ہٹوادیا اور کہا کہ بلٹ پروف شیشہ آپ کے اور میرے درمیان رکاوٹ تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی سیکورٹی اللہ کےہاتھ میں ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ایک نظریاتی رشتے سےجڑی ہوئی ہیں اور مجھے یہ نظریہ بہت عزیز ہے اور عبدالصمد اچکزئی شہید نے بھی کبھی نظریے پر سمجھوتا نہیں کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام پاکستان کے آئین کے اصل رکھوالے ہیں،انہوں نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں یہ پورا خطہ ترقی کرے،خوش ہوں کہ محمود خان اچکزئی بھی ان کے نقش قدم پرچل رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے،بلوچستان کےعوام نے پاکستان کا پرچم کبھی جھکنے نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون پر کبھی سمجھوتا کیا نہ کبھی کروں گا ۔

کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے جلسے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ پرویز رشید، وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زہری بھی جلسہ گاہ میں موجودتھے۔

جلسے سے قبل نوازشریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان، اور پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کےساتھ ہاتھ اٹھا کر اظہار یکجہتی کیا ۔

نوز شریف کی آمدسے قبل کوئٹہ کی مختلف شاہراہوں پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے خیرمقدمی بینر اور پوسٹر آویزاں کئے گئے ۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ نااہلی کے فیصلے کے بعد کوئٹہ میں نوازشریف کی مقبولیت کا اظہار ہوگا اور صوبے میں انتخابی سیاست کے سلسلے میں بھی اہم ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: